ایران نے علاقے میں امریکہ کی ہیبت کا بت توڑ دیا: بریگیڈیئر حیدری

ایران نے علاقے میں امریکہ کی ہیبت کا بت توڑ دیا: بریگیڈیئر حیدری

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران نے علاقے میں بارہا امریکی ہیبت کا بت پاش پاش کرکے رکھ دیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر کیومرث حیدری نے فوج میں موجود علما کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران، اقتدار و توانائی کے اس مقام پر پہنچ چکا ہے جس نے علاقے میں بارہا امریکی بھرم توڑا ہے اور ہمیشہ امریکی عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ولایت مداری، بری فوج کا اہم ترین مشن ہے۔

واضح رہے کہ تہران میں یہ اجلاس آنلائن منعقد ہوا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کی مسلح افواج، علاقے میں قیام امن میں مدد دینے اور امریکہ و یورپ کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے اقدامات کی روک تھام کا اہم ترین ذریعہ بنی رہی ہیں۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*