?>

ایران میں 10 فروری سے پہلے کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہو گا

ایران میں 10 فروری سے پہلے کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہو گا

ایران کے وزیر صحت نے ایرانی کورونا ویکسین کے انسانی تجربے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ویکسین کو ملک میں بنانے کے ساتھ ہی مناسب غیر ملکی ویکسین بھی 10 فروری تک ملک میں آ جائے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈاکٹر سعید نمکی نے نامہ نگاروں سے کورونا ویکسین کی در آمد پر انجام پانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ترجیحات کی بنیاد پر 10 فروری سے پہلے ویکسینیشن شروع کی جائے تاہم جب تک ہمیں قابل اعتماد اور خطرے سے خالی ویکسین نہیں ملتی تب تک یہ کام انجام نہیں دیا جائے گا۔

ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ ہماری بارگینگ اس لئے ہے کہ ہم موثر ویکسین درآمد کریں۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بنائی گئی ویکسین کے بارے میں کہا کہ پروگرام کے مطابق فروری سے ہمارے ملک سمیت دیگر ممالک میں اس کی تقسیم شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے اسی طرح ملک میں بنائی گئی ویکسین کے بارے میں بتایا کہ ہماری مقامی ویکسین نے ویکسینیشن کا اگلا مرحلہ پورا کر لیا ہے جس کو اگلے ہفتے سے لوگوں کو لگایا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی