?>

ایران میں کان کنی کے شعبے میں لوکلائزیشن سے 350 ملین ڈالر کی بچت

ایران میں کان کنی کے شعبے میں لوکلائزیشن سے 350 ملین ڈالر کی بچت

حسن یونسیان نے کہا کہ ایران مائن ڈویلپمنٹ اینڈ رینوویشن آرگنائزیشن نے رواں سال کے ابتدا ہی سے لوکلائزیشن اور قومی پیداوار کی پالیسی کو اپناتے ہوئے اسے اپنے ذیلی اداروں میں نفاذ کرے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت کے شعبے میں بڑی کان کنی کی کمپنیوں کی لوکلائزیشن پالیسیوں سے رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران، اس شعبے میں 350 ملین ڈالر کی بچت ہوئی۔

ان خیالات کا اظہار ایران مائن ڈویلپمنٹ اینڈ رینوویشن آرگنائزیشن کے معاون برائے لوکلائزیشن امور"حسن یونسیان" نے منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران، ایران کی 9 بڑی کمپنیوں میں 350 ملین ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران مائن ڈویلپمنٹ اینڈ رینوویشن آرگنائزیشن نے رواں سال کے ابتدا ہی سے لوکلائزیشن اور قومی پیداوار کی پالیسی کو اپناتے ہوئے اسے اپنے ذیلی اداروں میں نفاذ کرے گا۔

یونسیان نے کہا کہ گل کہر کمپنی، خوزستان اسٹیل فیکٹری، مبارکہ اسٹیل فیکٹری، ایران کے قومی کاپر انڈسٹریز، ذوب آہن، ہرمزگان کی اسٹیل فیکٹری، چادرملو کمپنی، خراسان اسٹیل فیکٹری اور آلومینا کمپنی نے اس عرصے کے دوران، ملکی صنعت کاروں سے مطلوبہ حصے اور سامان فراہم کرنے سے ہمارے ملک کے پروڈیوسروں کی مدد کرنے کے علاوہ، لوکلائزیشن پروگرام کو نافذ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار "پیداوار" کے شعبے سے مخصوص ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں لوکلائزیشن پالیسی کا ایک اور حصہ لاگو کیا جارہا ہے؛ لہذا "ترقیاتی منصوبوں" کے حصے کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرنے سے، پیدا کردہ کرنسی کی کل بچت میں اضافہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی