ایران سب سے بڑے پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے

ایران سب سے بڑے پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے

ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور نے کہا ہے کہ ایران سب سے بڑے پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور نے کہا ہے کہ ایران سب سے بڑے پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

یہ بات حسن کاظمی قمی نے پیر کے روز عالمی یوم پناہ گزینوں کی مناسبت سے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اسلامی اور انسانی معیارات اور خطے کے ممالک کے مفادات کے تحفظ کی بنا پر علاقائی ممالک کے درمیان پناہ گزینوں کا سب سے زیادہ بوجھ اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان، شامی اور عراقی مہاجرین کی قبولیت میں انسانی حقوق کے دعویداروں کی کارکردگی ان کے دعووں کے برعکس ہے۔

کاظمی قمی نے مزید کہا کہ ایران نے عالمی دعویدار تنظیموں کی حمایت کے بغیر افغانستان کے حالیہ بحران میں سینکڑوں نئے مہاجرین کو جگہ دی ہے اور اب کڑوروں پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 20 جون کو مہاجرین اور پناہ گزینوں کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے؛ جس دن کو اقوام متحدہ نے جنگ اور مشکل معاشی، سماجی اور سیکورٹی حالات کی وجہ سے اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والے کروڑوں لوگوں کے اعزاز میں اس دن کا نام دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*