?>

ایران تین ماہ کے اندر کورونا ویکسین بنانے والا سب سے بڑا ملک ہو جائے گا

ایران تین ماہ کے اندر کورونا ویکسین بنانے والا سب سے بڑا ملک ہو جائے گا

ایران آئندہ تین ماہ کے اندر دنیا میں کورونا ویکسین تیار کرنے والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی نے صوبہ قزوین میں ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران آئندہ تین ماہ کے اندر دنیا میں کورونا ویکسین تیار کرنے والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا جبکہ آئندہ چھے ماہ کے اندر ترجیحی لسٹ میں شامل تمام افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوجائے گی۔

ایران کے وزیر صحت نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملکوں کے برخلاف ملک میں ایسی کسی بھی ویکسین کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی جس کی معتبر اداروں کی جانب سے حتمی توثیق نہ کردی گئی ہو۔

ڈاکٹر سعید نمکی نے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کورونا کے عروج کے زمانے میں امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران دواؤں کی درآمد سے بھی محروم کردیا گیا تھا لیکن عوام اور حکومت کی کوششوں سے امریکہ کی مخاصمانہ پالیسیاں بری طرح ناکام ہوگئیں۔

ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ عالمی اداروں کا تخمینہ یہ تھا کہ ایران میں کورونا سے یومیہ اموات بارہ سو سے تجاوز کر جائیں گی تاہم ایران میں یہ تعداد دو ڈیجٹ سے آگے نہیں بڑھی جو اچھی بات ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بھی زیادہ ہے اور اسے مزید کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی یومیہ تعداد پانچ ہزار سے زیادہ  ہے جبکہ دنیا کے دیگر بڑے ملکوں میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ریکارڈ کی جارہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی