ایران اچھی قیمت پر تیل فروخت کر رہا ہے: وزیر پیٹرولیم

ایران اچھی قیمت پر تیل فروخت کر رہا ہے: وزیر پیٹرولیم

اوجی نے آرش گیس فیلڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ کی کویت اور سعودی عرب کے ساتھ اس معاملے پر تنازع کے حل کے لیے مشاورت جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ایران کے تیل کی منڈی میں اس کے اپنے صارفین ہیں اور اچھی قیمت پر تیل کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بات جواد اوجی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے علم پر مبنی کمپنیوں کے لیے حکومت کے منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تیل اور گیس کے شعبوں میں سرگرم کمپنیوں کی مدد کے لیے ضوابط کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
اوجی نے آرش گیس فیلڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ کی کویت اور سعودی عرب کے ساتھ اس معاملے پر تنازع کے حل کے لیے مشاورت جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*