?>

ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اقدار کے فروغ پر منصوبہ بندی

ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اقدار کے فروغ پر منصوبہ بندی

طلحہ علی خان نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں جو اسلامی، تاریخی، مذہبی، لسانی اور ثقافتی مشترکات سے جوڑے ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے ذیلی ادارہ لوک ورثہ کے سربراہ نے باہمی تعلقات کے فروغ  پر ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک بہت جلد ایران کی شراکت داری سے ثقافتی تعلقات کے فروغ پر مختلف منصوبوں کا نفاذ کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار" طلحہ علی خان" نے پیر کے روز پاکستان کی پی ٹی وی چینل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا پاکستان سے ثقافتی تعلقات کے فروغ پر اہم کردار حاصل ہے اور ہم اس حوالے سے مشترکہ سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے ذیلی ادارہ لوک ورثہ، پاکستان میں تعینات ایرانی ثقافتی قونصلر کے تعاون سے دونوں ممالک کی ثقافت، رسم و رواج اور تہذیب کو فروغ دینے کیلئے مختلف منصوبوں کے نفاذ کے خواہاں ہیں۔

طلحہ علی خان نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں جو اسلامی، تاریخی، مذہبی، لسانی اور ثقافتی مشترکات سے جوڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان جلد ہی دونوں پڑوسی ممالک کی ثقافتی اور تہذیبی اقدار کو فروغ دینے کے منصوبوں کا آغاز کریں گے؛ جو دوسرے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے زیادہ مواقع فراہم کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں تعنیات ایرانی ثقافتی قونصلر اور پاکستانی قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے ذیلی ادارہ لوک ورثہ کے سربراہ کیساتھ حالیہ ملاقات میں بھی باہمی ثقافتی تعلقات کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی