?>

ایران اور اٹلی کے مابین ثقافتی اور فنکارانہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز

ایران اور اٹلی کے مابین ثقافتی اور فنکارانہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز

سلاوا رومانووا نے ایران اور اٹلی کے مابین دوستی کی مضبوطی پر دونوں ممالک کے مابین ثقافتی اور فنکارانہ تعلقات کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران میں نیاوران کلچرل سنٹر جیسے ثقافتی اور فنکارانہ مراکز کے ساتھ باہمی تعاون کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران میں اطالوی سفارتخانے کے ثقافتی اتاشی نے کہا ہے کہ ہم ایران میں نیاوران کے ثقافتی سنٹر جیسے تاریخی اور ثقافتی مراکزوں کے ساتھ مل کر باہمی تعاون کے ذریعے کورونا کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور فنکارانہ تعلقات کا ایک نیا دور بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بات سلاوا رومانووا نے آج بروز ہفتہ تہران کے ثقافتی مرکز 'نیاوران' اور ایران کی 11 ویں قومی سرامک نمائش کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نیاوران کلچرل سنٹر کے ساتھ ثقافتی اور آرٹسٹیک پروگراموں کے انعقاد میں باہمی رابطے اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اس ملاقات میں، انہوں نیاوران کلچرل سنٹر کے ڈائریکٹرز اور اس نمائش کے منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے اس نمائش میں پیش کیے گئے کاموں کو بہت ہی عمدہ قرار دیا۔

انہوں نے ایران اور اٹلی کے مابین دوستی کی مضبوطی پر دونوں ممالک کے مابین ثقافتی اور فنکارانہ تعلقات کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران میں نیاوران کلچرل سنٹر جیسے ثقافتی اور فنکارانہ مراکز کے ساتھ باہمی تعاون کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس نمائش میں نیاوران کے ثقافتی مرکز کے سربراہ ' فربد ہمت آزاد اور نائب ایرانی وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس ' عبدالرضا اسلامی کولایی' بھی شریک تھے۔

اسلامی کولایی نے ایران اور اٹلی کے مابین باہمی تعاون کی اعلی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک درمیان مشترکہ ثقافتی اور فنکارانہ پروگراموں کو بڑھانے اور یوروپی ممالک اور ایران کے مابین موثر تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی