?>

ایران اور اٹلی کے درمیان ثقافتی تعاون کے فروغ پر زور

ایران اور اٹلی کے درمیان ثقافتی تعاون کے فروغ پر زور

ایران اور اٹلی کے درمیان 160ویں سفارتی تعلقات کی مناسبت سے ثقافتی تعاون کا فروغ ہو گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تفصیلات کے مطابق، اٹلی میں تعینات ایران کے ثقافتی قونصلر "محمد تقی امینی" نے آج بروز ہفتے کو پروجا یونیورسٹی کے سربراہ "مائو ریتزیو اولیویرو" سے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر امینی نے ایران اور اٹلی کے درمیان ثقافتی شعبوں میں طے پانے والے معاہدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے اس حوالے سے تعاون کے فروغ کی تیاری کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور اٹلی نے انسانی تہذیب کی تاریخ میں ایک بہت اہم کردار ادا کیا ہے اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے دونوں ملکوں میں اعلی صلاحیتیں موجود ہیں۔

امینی نے ایران اور بروچا یونیورسٹی کے درمیان ثقافتی شعبوں میں تعلقات کے فروغ میں دلچسبی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ رواں سال کے دوران پروجا یونیورسٹی اور ایرانی جامعات کے درمیان تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

اس موقع پر اولیویرو نے ایران اور اٹلی کے مابین تعلقات کی لمبی تاریخ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا علمی تعاون کو اس رشتے کے ایک اہم ستون کے طور پر سمجھا جاسکتا ہے خاص طور پر پروجا شہرجہاں ایرانیوں کی موجودگی پروجا کی معاصر تاریخ سے جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد ایرانی جامعات اور پروجا یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی