ایران اور امریکہ کے مابین قیدیوں کے تبادلے سے متعلق رپورٹ کی تصدیق نہیں ہوئی

ایران اور امریکہ کے مابین قیدیوں کے تبادلے سے متعلق رپورٹ کی تصدیق نہیں ہوئی

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ایران اور امریکہ کے مابین قیدیوں کے تبادلے سے متعلق رپورٹ کی تصدیق نہیں کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت‌ روانچی نے بعض ذرائع ابلاغ میں ایران اور امریکہ کے مابین 8 قیدیوں کے تبادلے اور تہران کے منجمد کیے گئے 7 ارب ڈالر جاری کرنے سے متعلق ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کی تصدیق نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیشہ دونوں ممالک کے مابین قیدیوں کے جامع تبادلے پر زور دیا ہے۔

مجید تخت‌ روانچی کا کہنا تھا کہ ایران نے کئی بار دونوں ملکوں کے قیدیوں کے تبادلے کی بات کی تاہم امریکہ اس حوالے سے لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ بہت سارے ایرانی امریکہ کی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں امریکی جیلوں میں قید ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*