?>

ایرانی ڈرونز میں اسرائیل کے ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کی توانائی ہے: اسرائیلی اخبار

ایرانی ڈرونز میں اسرائیل کے ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کی توانائی ہے: اسرائیلی اخبار

اسرائیل کے فوجی امور کی ایک ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ایئر ڈیفنس سسٹم میں ایران کے ڈرون طیاروں کے مقابلے کی توانائی نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العربی الجدید اخبار نے اسرائیل ڈیفنس ویب سائٹ کے حوالے سے لکھا کہ ایرانیوں نے اسرائیل کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کی توانائی پیدا کر لی ہے۔

یہ ویب سائٹ لکھتی ہے کہ صیہونی حکومت کا ایئر ڈیفنس سسٹم بہت مضبوط ہے جس میں میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی پائی جاتی ہے لیکن اس میں ڈرون طیاروں سے مقابلے کی مناسب توانائی نہیں ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ایئر ڈیفنس سسٹم میں ڈرون طیاروں سے نمٹنے کے لئے کوئی مناسب راہ حل نہیں ہے۔

اس ویب سائٹ نے یہ پیشنگوئی کی ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے حملے کی شروعات ڈرون طیاروں سے ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون پہلے مرحلے میں میزائلوں کا مقابلہ کرنے والے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ہدف بنا کر میزائل حملے کا زمینہ ہموار کریں گے۔

اس صیہونی ویب سائٹ کے مطابق اگر ایران نے اپنے ڈرون حملے جنگی بیڑے یا یمن، شام اور لبنان سے کئے تو پھر اسرائیل کے ایئر ڈیفنس سسٹم کے لئے شدید مسائل پیدا ہو جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی