ایرانی فوج کو اسمارٹ بموں سے لیس کرنے کا اعلان

ایرانی فوج کو اسمارٹ بموں سے لیس کرنے کا اعلان

ایران کے دفاعی ماہرین کے تیار کردہ اسمارٹ بم جلد فوج کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے دفاعی ماہرین کے تیار کردہ اسمارٹ بم جلد فوج کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔

یہ بات ایرانی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ باصلاحیت افرادی قوت، فوج میں تحرک اور اس کی افادیت میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ بریگیڈیئیر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ آج ہم نہ صرف بکتر بند، آرٹلری اور ہیلی کاپٹر کے فاضل پرزہ جات کی تیاری نیز اوور ہالنگ میں خودکفیل ہوچکے ہیں، بلکہ ہم نے اسمارٹ بموں تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کا انڈسٹریل زون، بکتربندی گاڑیوں، توپ خانے اور ہیلی کاپٹروں کے فاضل پرزہ جات تیار کر رہا ہے اور ہمیں باہر سے کچھ منگانے کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*