ایرانی فلم Behind the Door نے لیا امریکی فلمی میلے کا ایوارڈ

ایرانی فلم Behind the Door نے لیا امریکی فلمی میلے کا ایوارڈ

ایرانی فنکار کی بنائی گئی فلم Behind the Door کو امریکہ میں منعقدہ Higa Int فلم فیسٹیول کے سب سے بہترین اسکرین پلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی ہدایتکار "مرتتضی عبادی پور" کی بنائی گئی فلم Behind the Door جس کے پرڈیوسر "عرفان احتشامی" ہیں، کو امریکہ میں منعقدہ Higa Int فلم فیسٹیول میں سب سے بہترین اسکرین پلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسم فلم میں خاتون ایرانی ادارکارہ "مریم طاہری" سمیت اداکار "فرہان نقی پور" اور "شہرام حیاتی" کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس فلم کی کہانی کسی اکیلی عورت کی زندگی پر مبنی ہے جس کے گھر میں کسی لڑکے کے داخل ہونے سے وہ اس لڑکے کی خواہشات کو پوری کرنے پر مجبور ہوتی ہے جبکہ وہ ان کی خواہشات کی عدم تعمیل کے نتائج سے باخبر نہ تھی۔

واضح رہے کہ Behind the Door کو اس سے پہلے Toronto Independent اور Lift off global میلوں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*