ایرانی سائنس داں فخری زادہ کی شہادت پر اقوام متحدہ کا ردعمل

ایرانی سائنس داں فخری زادہ کی شہادت پر اقوام متحدہ کا ردعمل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سینئرایٹمی سائنسداں کے قتل پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فریقوں سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے تہران کے قریب سینئرایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کے قتل پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور ہر اس اقدام سے جو علاقے میں کشیدگی بڑھنے کا باعث بنے اجتناب کرنے کی اپیل کی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رد عمل ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے سلامتی کونسل کو لکھے جانے والے خط میں امریکہ اور صیہونی حکومت خاص طور سے امریکی صدر ٹرمپ کے باقیماندہ دور حکومت کے دوران غیر سنجیدہ اقدامات پر متنبہ کیا تھا۔

انہوں نے اس خط میں ایران کے سینئرایٹمی سائنسداں کے قتل میں ریاستی دہشتگردی کو عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس کی مذمت ہونی چاہئیے۔

واضح رہے کہ جمعے کو دو پہر 2 بج کر 40 منٹ پر ایران کے سینئرایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کو دارالحکومت تہران کے نزدیک آبسرد نواحی علاقے کے ایک چوراہے پر خودکش حملے میں شہید کر دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*