ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کی عنقریب ہو گی ملاقات

ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کی عنقریب ہو گی ملاقات

مستقبل قریب میں ایرانی وزیر خارجہ بغداد میں سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جلد ہی عراق میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کی قومی سلامتی کمیشن کے رکن نے فارس نیوز سے انٹرویو میں کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان ابتدائی معاہدے طے پا گئے ہیں، مستقبل قریب میں ہمارے اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے درمیان ایک ملاقات ہوگی۔

کریمی قدوسی نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں دو طرفہ امور اور سفارتخانوں کے کھولنے کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل بالخصوص یمنی بحران پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*