ایرانی اداکارہ کے کاموں کا امریکن فلم آرکائیو سینٹر میں جائزہ

ایرانی اداکارہ کے کاموں کا امریکن فلم آرکائیو سینٹر میں جائزہ

امریکن فلم آرکائیو سینٹر( UCLA ) لاس اینجلس کلچر فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایرانی خاتون فنکار اور فلمساز نیکی کریمی کے کاموں کا جائزہ کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیکی کریمی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم Final Whistle امریکن فلم آرکائیو سینٹر کے پہلے دور میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی اور فلم ڈائریکٹر کی موجودگی میں سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ اس فلم نے 1389 شمسی میں جرمنی کے مانہیم-ہائیڈلبرگ فلم فیسٹیول میں بہترین فلم ، فرانس کے 'Vesoul' 'فلم فیسٹیول میں بہترین فلم، بہترین ہدایت کار اور سامعین کے نقطہ نظر سے بہترین فلم کے تین اہم ایوارڈز کے علاوہ ، مشہور میوزیم ' Guimet Museum ' کا ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔

اس فلم نے بھی 29ویں فجر فلم فیسٹیول میں شرکت کی ہے اور ایک فلمساز جوڑی سامان اور سحر کی کہانی ہے، جو تہران میں پرسکون زندگی گزارتے ہیں لیکن انہیں فلم بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*