?>

ایران، پاکستان اور ترکی ریلوے لائن تینوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مستحکم بنانے کا اہم منصوبہ

ایران، پاکستان اور ترکی ریلوے لائن تینوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مستحکم بنانے کا اہم منصوبہ

ایران ، پاکستان اور ترکی کی ریلوے لائن کا فروغ نہ صرف خطی ممالک میں تجارتی تبادلے کے فروغ کے ساتھ ساتھ ایشیاء سے یوروپ تک سامان اور مسافروں کے تبادلے کا باعث ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران، ترکی اور پاکستان کے حکام نے گزشتہ ماہ استنبول - تہران - اسلام آباد کی ریلوے لائن کی بحالی پر اتفاق کیا۔ اس ریلوے لائن کا آغاز 2009 میں ایشیاء میں ایک سیاسی اور معاشی ادارہ 'اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)' کے فریم ورک کے تحت کیا گیا تھا۔ جس منصوبے کا مقصد تینوں ممالک کے مابین ایک بین الاقوامی ریلوے کو بحال کرنا اور تینوں ممالک کے مابین تجارتی روابط کو مستحکم کرنا تھا۔

اب تک یہ ریلوے لائن باقاعدگی سے کام نہیں کر سکی ہے لہذا ان ممالک کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ عملی طور پر اس ریلوے کا کام جلد شروع ہوجائے گا۔

گذشتہ سال اس کوریڈور کے دوبارہ کھلنے کی افواہیں پھیلائی گئی لیکن یہ منصوبہ اب بھی ایک نظریہ ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ ترکی اور ایران کے مابین ریلوے تعلقات کی ترقی نے چین کو اپنے مفادات کے حصول کے لئے استنبول-تہران - اسلام آباد (ITI) کے ریلوے میں تعاون کرنے پر زیادہ راضی کردیا ہے۔

چین کا خیال ہے کہ اس راستے کے ذریعے سے وہ کم سے کم وقت میں سامان اور خدمات منتقل کرسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی