کابل میں خودکش بم دھماکے میں 64 افراد ہلاک و زخمی + تصاویر اور ویڈیو کلیپ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے ہیں۔


اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے ہیں۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق خودکش کار بم دھماکہ نائب سی ای او محمد محقق کی رہائشگاہ کے نزدیک ہوا، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد آسمان پر دھوئیں کے گہرے سیاہ بادل چھا گئے ۔ امدادی ٹیموں اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں ، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

All Content by AhlulBayt (a.s.) News Agency - ABNA is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License