اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے "گوگل اسکالر" میں امام خمینی (رہ) کی پروفائل بنا دی گئی

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے

امام خمینی (رہ) کی پروفائل کو اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ علمی و ثقافتی کے نائب سربراہ کے ذریعے "گوگل اسکالر " ویب سائٹ میں بنا دیا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی-ابنا کے مطابق، امام خمینی (رہ) کی پروفائل کو اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ علمی و ثقافتی امور کے نائب سربراہ کے ذریعے "گوگل اسکالر Google Scholar " ویب سائٹ میں بنا دیا گیا۔

امام خمینی کی تالیفات و تصانیف میں سے 676 کتابوں کی معلومات اور 19 زبانوں منجملہ فارسی، عربی، انگریزی، جرمن، فرانسیسی، استنبول ترکی، آذربائیجانی ترکی، ہسپانوی، اردو، البانی، تاجک، ترکمان، کرمانجی، ہوسا، سربیائی و کروشین، چیک، پشتو، روسی اور بنگالی میں ان کے ترجموں کو اس پروفائل میں ویب سائٹ پر قابل رسائی بنا دیا گیا ہے اور ہر ماخذ سے متعلق حوالہ جات کو بھی لینک کر دیا گیا ہے۔

گوگل اسکالر ایک حوالہ ڈیٹا بیس ہے اور اسے گوگل سرچ انجن کی خدمات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ گوگل اسکالر میں پروفائل بنانے سے امام خمینی سمیت ممتاز شیعہ علماء کی علمی و تحقیقی کاوشیں منابع و ماخذ کے طور پر قابل رسائی قرار پا سکتی ہیں اور ان کے تمام آثار کی ایک فہرست ویب سائٹ پر مشاہدہ کی جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ گوگل اسکالر میں امام خمینی کی پروفائل Seyyed Ruhollah Mousavi Khomeini کے نام سے دیکھی جا سکتی ہے۔

............

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*