آیت اللہ رمضانی نے کہا کہ جامعۃ المصطفیٰ اور پوری دنیا میں اس علمی مرکز کے فارغ التحصیل افراد دینی تبلیغ کے میدان میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور جامعۃ المصطفیٰ (ص) بہترین باہمی تعامل اور طاقتور ترین عوامی سفارتکاری کے حامل ہیں، جامعۃ المصطفیٰ بین الاقوامی سطح پر طلاب کی تربیت کے ذریعے ایک روحانی اور انصاف پسند فضا قائم کر سکتا ہے۔ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ بورڈ کے غیر ملکی نمائندوں کے ساتھ ہوئے چودہویں اجلاس کے پہلے روز اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے ان بیانات کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جامعۃ المصطفیٰ اور پوری دنیا میں اس علمی مرکز کے فارغ التحصیل افراد دینی تبلیغ کے میدان میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ دور کی علمی اور دینی ضرورتوں کو پورا کرنے اور مذہب اہل بیت(ع) کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے جامعۃ المصطفیٰ کے پاس بہترین مواقع فراہم ہیں جن سے بخوبی فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
.............
242