?>
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل سے شہید محسن حججی کے اہل خانہ کی ملاقات

شہدائے مدافعین حرم نے دنیا میں جذبہ استقامت و شہادت کو دوبارہ زندہ کر دیا: آقائے اختری

۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے آج صبح شہید مدافع حرم محسن حججی کے اہل خانہ سے ہوئی ملاقات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے آج صبح شہید مدافع حرم محسن حججی کے اہل خانہ سے ہوئی ملاقات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا: سب سے پسندیدہ اور عظیم عمل اللہ کی راہ میں شہادت ہے جو کسی دوسرے عمل سے قابل موازنہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: محسن حججی کی شہادت نے ملک میں ایسی فضا قائم کر دی جس سے ملک میں وحدت و یکجہتی وجود میں آئی۔
حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے محسن حججی کی شہادت کو امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی ایک معمولی جھلک قرار دیتے ہوئے کہا: اگر چہ امام حسین علیہ السلام کی شہادت دنیا کے کسی واقعہ سے قابل موازنہ نہیں ہے لیکن اس راہ پر قدم رکھنے والے شہداء کے واقعات سے امام کی دردناک شہادت کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یقینا اس واقعہ میں کوئی راز پوشیدہ ہے جس سے سوائے پروردگار عالم کے کوئی آگاہ نہیں ہے۔
انہوں نے شام اور عراق میں بدنام زمانہ دھشتگرد ٹولے داعش کو نصیب ہوئی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: تکفیری دھشتگردوں سے مقابلے کی وجہ سے ہمارے ملک میں مزاحمت اور استقامت کا جذبہ پھر سے عروج پر پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ حرم ولایت کے مدافعین نے اپنی جانیں قربان کر کے فداکاری کا جو جذبہ جوانوں میں اجاگر کیا ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسے آئندہ نسلوں تک منتقل کریں۔
اس ملاقات میں شہید محسن حججی کے والد نے کہا: محسن کا فراق اگر چہ ہمارے لیے بہت گراں ہے لیکن ہم بہرحال خدا کے شکرگزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اہل بیت(ع) کی راہ میں بنحو احسن اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے جنت البقیع کی بے مثال تصویر ایک نفیس فریم کی صورت میں شہید محسن حججی کے اہل خانہ کو بطور تحفہ پیش کی۔

  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی