اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے منعقدہ دوسرے بین الاقوامی یوم قدس کارٹون فیسٹیول کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز تہران میں ہوا جس میں اعلیٰ درجات پانے والے کارٹونیسٹ کو نفیس انعامات سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری، حماس کے نمائندے خالد قدومی اور امام خمینی(ع) کے بیٹی زہرا مصطفوی موجود تھے۔