?>
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے

بندر عباس میں امام سجاد(ع) بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

بندر عباس میں امام سجاد(ع) بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

امام زین العابدین سید الساجدین حضرت علی بن الحسین علیہما السلام کی شہادت کے ایام میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے ایران کے صوبہ بندر عباس میں امام سجاد(ع) ساتویں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سلسلہ امامت کی چوتھی کڑی امام زین العابدین سید الساجدین حضرت علی بن الحسین علیہما السلام کی شہادت کے ایام میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے ایران کے صوبہ بندر عباس میں امام سجاد(ع) ساتویں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوا جس میں ملکی اور غیر ملکی علماء اور دانشوروں نے شرکت کی۔
اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں مجلس خبرگان رہبری کے نمائندے آیت اللہ حسینی بوشہری، بندر عباس کے امام جمعہ آیت اللہ نعیم آبادی اور ہرمزگان کے گورنر نے تقاریر کیں۔
اس رپورٹ کے مطابق، امام سجاد (ع) کے صحیفہ کاملہ کے حافظین کو نفیس انعامات سے نوازا گیا جبکہ یمن اور بحرین کے بعض شہیدوں کے اہل خانہ کی قدردانی بھی کئی گئی۔
کانفرنس میں شریک غیر ملکی مہمانوں میں آرمینیا سے جرجیک ابراہیمی، لبنان سے مفتی اہل سنت ایمن الرفاعی، عراق سے حجۃ الاسلام و المسلمین صاحب محمد حسین راضی نصار، بحرین سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے حجۃ الاسلام عبد اللہ علی احمد الدقاق، یمن سے شہید یحیٰ الزبیری کی بہن ھنا عبد اللہ محمد ناصر اور بحرین سے کچھ شہیدوں کے اہل خانہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ امام سجاد (ع) بین الاقوامی کانفرنس پچھلے سات سالوں سے امام چہارم کی شہادت کے ایام میں ایران کے مختلف شہروں میں منعقد کی جاتی ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی دانشوروں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی