?>

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اربعین کمیٹی کے اراکین کی حجۃ الاسلام سید ریاض حکیم سے ملاقات

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اربعین کمیٹی کے اراکین کی حجۃ الاسلام سید ریاض حکیم سے ملاقات

حجۃ الاسلام و المسلمین سید ریاض حکیم نے اسمبلی کی ثقافتی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کی زیارت اور پیدل مارچ ایک عظیم نعمت ہے جو مفت ہمیں حاصل نہیں ہوئی ہے بلکہ بہت سارے شیعوں نے اپنا خون اس راہ میں دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اربعین کمیٹی کے اراکین نے آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید حکیم کے فرزند ارجمند حجۃ الاسلام و المسلمین سید ریاض حکیم سے قم میں ملاقات کر کے اربعین کے موقع پر اسمبلی کی جانب سے عراق میں پیش کی جانے والی ثقافتی خدمات کی بہتری کے بارے میں گفتگو کی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ ثقافتی امور کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر علی رضا ایمانی مقدم اور ان کے ہمراہ وفد نے اس ملاقات میں گزشتہ سالوں اربعین کے ایام میں پیش کی گئیں ثقافتی خدمات کی ایک رپورٹ پیش کی اور کہا: اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے گزشتہ سالوں میں اربعین کے ایام میں ہونے والی پیدل مارچ میں غیر ایرانی زائرین کے درمیان بروشرز اور بینز کے علاوہ دسیوں کتابوں پر مشتمل اسلامی سافٹ ویئرز تقسیم کئے ہیں۔
اس ملاقات میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید ریاض حکیم نے اسمبلی کی ثقافتی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کی زیارت اور پیدل مارچ ایک عظیم نعمت ہے جو مفت ہمیں حاصل نہیں ہوئی ہے بلکہ بہت سارے شیعوں نے اپنا خون اس راہ میں دیا ہے۔
واضح رہے کہ اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی ایام اربعین کی فرصت سے بہتر فائدہ اٹھاتے ہوئے زائرین کی بصیرت میں اضافہ، ان کے معنوی اور معرفتی پہلو کی تقویت، شیعوں کے درمیان اتحاد اور ہمدلی کی فضا کا قیام، عالمی استکبار کے مقابلے میں استقامت اور دفاع کے جذبے کی ترویج اور شہادت و جہاد کے جذبے کو زندہ رکھنے کی غرض سے ثقافتی سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


متعلقہ مضامین

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی