?>

انقلاب اسلامی ایران کی ۴۲ ویں سالگرہ کے موقع پر مولانا کلب جواد نقوی نے مبارکباد پیش کی

انقلاب اسلامی ایران کی ۴۲ ویں سالگرہ کے موقع پر مولانا کلب جواد نقوی نے مبارکباد پیش کی

مولانانے کہاکہ امام خمینیؒ نے قرآن اور سیرت محمدؐ و آل محمدؑ کی روشنی میں ایسا انقلاب برپا کیا جس کی دھمک آج تک محسوس کی جاتی ہے ۔ان کا قائم کردہ نظام حکومت آج دیگر اسلامی ممالک کے لئے نمونۂ عمل ہے بشرطیکہ وہ اس نظام کی روح اور اس کی بنیاد کو تلاش کرنے اور سمجھنے کی کوشش کریں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے ۴۲ سال مکمل ہونے پر مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری امام جمعہ مولانا سیدکلب جواد نقوی نے جہان تشیع،عالم اسلام اور بالخصوص ملت ایران کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کی ۔
مولانا نے اپنے بیان میں کہاکہ امام خمینیؒ نے جس طرح ظلم و ناانصافی کے خلاف تحریک شروع کی اور اسے کامیابی سے ہم کنار کیا یہ آسان نہیں تھا ۔ہزاروں افراد نے انقلاب کی کامیابی کے لئے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ظاہر ہے کوئی بھی انقلاب بغیر قربانیوں کے کامیاب نہیں ہوسکتا ۔ایرانی عوام نے ہمیشہ انقلاب و مزاحمت میں پیش قدمی کی ہے اور ظلم و ناانصافی کے خلاف سینہ سپر رہے ہیں ۔ان کی بے لوث قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ایک بہترین نظام اور مضبوط قیادت ان کے پاس موجود ہے جس نے عالمی سامراجی نظام اور سپر پاور کو بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیاہے ۔

مولانانے کہاکہ امام خمینیؒ نے قرآن اور سیرت محمدؐ و آل محمدؑ کی روشنی میں ایسا انقلاب برپا کیا جس کی دھمک آج تک محسوس کی جاتی ہے ۔ان کا قائم کردہ نظام حکومت آج دیگر اسلامی ممالک کے لئے نمونۂ عمل ہے بشرطیکہ وہ اس نظام کی روح اور اس کی بنیاد کو تلاش کرنے اور سمجھنے کی کوشش کریں ۔
مولانا نے کہاکہ علماء حق نے ہمیشہ باطل قوتوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی ہے اور آج بھی ہماری عالمی قیادت رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی شکل میں عالمی سامراج کے خلاف سینہ سپر ہے ۔فلسطین کے مظلوموں کی حمایت ہو یا پھر شام ،یمن اورعراق جیسے دیگر ممالک میں مستضعفین کی پشت پناہی ہو ،ہر جگہ رہبر انقلاب اسلامی کے شجاعانہ اور مدبرانہ اقدامات ہمارے لئے نمونۂ عمل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی