امیر قطر نے ایران کی شاندار میزبانی اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا

امیر قطر نے ایران کی شاندار میزبانی اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا

قطرکے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیج میں ایران کے شاندار استقبال اور مہیمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امیر قطر نے آج بروز جمعہ ایرانی صدر کے ساتھ اپنے ایک فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دورہ تہران کے دوران ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی شاندار میزبانی اور پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

قطری امیر نے لکھا کہ اس دورے کے دوران ہم نے مختلف شعبوں خاص طور پر اقتصادی شعبہ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔ خطے کی سکیورٹی اور سلامتی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے تہران کے دورے کے دوران ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے علاوہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کو تنہا نہ چھوڑیں اور فلسطینیوں کی مدد کے سلسلے میں اپنا اسلامی، انسانی، اخلاقی اور سیاسی کردار ادا کریں اور باہمی اتحاد کے ساتھ اسرائيلی جرائم اور مظالم کا مقابلہ کرنے کی جدو جہد اور کوشش کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*