امریکی پولیس پاکستانی نژاد مسلم لڑکی کے چہرے پر ایسڈ پھینکنے والے مجرم کو گرفتار کرنے میں ناکام

امریکی پولیس پاکستانی نژاد مسلم لڑکی کے چہرے پر ایسڈ پھینکنے والے مجرم کو گرفتار کرنے میں ناکام

امریکی پولیس پاکستانی نژاد مسلم لڑکی کے چہرے پر ایسڈ پھیکنے والے شخص کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیویارک پولیس کا کہنا ہے وہ پاکستانی نژاد مسلمان لڑکی کے چہرے  پر ایسد پاشی کرنے والے شخص کو  تلاش کر رہی اور اس کے بارے میں اطلاع دینے والے کو دس ہزار ڈالر انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

میڈیکل کی  اکیس سالہ پاکستانی نژاد طالبہ نافعہ اکرم پر پندرہ روز قبل اس وقت ایسڈ پھینکا گیا تھا جب وہ اپنی  والدہ کے ہمراہ ایک سڑک پر چہل قدم کررہی تھی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسڈ پاشی کی وجہ سے اس مسلمان لڑکی کو پہنچنے والے زخموں کے باعث وہ ہمیشہ کے لیے نابینا بھی ہوسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*