امریکی وزارت خارجہ نے افغانستان سے اپنے شہریوں کے انخلاء کا حکم دے دیا

امریکی وزارت خارجہ نے افغانستان سے اپنے شہریوں کے انخلاء کا حکم دے دیا

امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو افغانستان سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے منگل کی شام جاری کیے جانے والے اعلامیے میں  افغانستان میں مقیم تمام امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ اس ملک سے فوری طوری طور نکل جائیں ۔

اعلامیے میں سرکاری ملازمین اور اہلکاروں سے بھی کہا گیا کہ وہ بھی  جتنا جلد ممکن ہو افغانستان سے باہر نکل جائیں۔

اعلامیے میں امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ  کورونا کے پھیلاؤ، دہشت گردی، داخلی جھڑپوں اور اغوا  کے امکان کے باعث افغانستان جانے سے گریز کریں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*