امریکی میزائل حملے عالمی استعمار کے عنقریب خاتمے کا پیش خیمہ ہیں، علامہ ساجد علی نقوی

امریکی میزائل حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی اورابو مہدی المہندس نے اپنی پوری زندگی عالمی استعمار کی سازشوں کو اپنی بہترین حکمت عملی اور تدبر کے ذریعے ناکام بنایا۔



اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی میزائل حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی اورابو مہدی المہندس نے اپنی پوری زندگی عالمی استعمار کی سازشوں کو اپنی بہترین حکمت عملی اور تدبر کے ذریعے ناکام بنایا۔

اطلاعات کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی نے بغداد میں امریکی میزائل حملے کے نتیجے میں عالم اسلام کے عظیم کمانڈر حاج قاسم سلیمانی اور عراقی اسلامی مزاحمتی تنظیم حشد شعبی کے کمانڈر ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ، اسرائیلی و دیگر استعماری طاقتوں کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان فرزندان اسلام نے عالمی دہشتگردی کےخلاف عملی طور پر جدو جہد کی اور بہت بڑے فتنے کا نہ صرف خاتمہ کیا بلکہ دیگر استعماری سازشوں کو بھی ناکام بنایا۔

علامہ سید ساجد نقوی نے کہا کہ امریکہ کی جارحیت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ جب چاہے جہاں چاہے ، خطے میں کسی بھی ملک یا مخصوص علاقے پر اندھی جارحیت کرتا ہے۔ ۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے رہبر انقلاب اسلامی،شہداء کے خانوادوں اور امت مسلمہ کو اظہار تعزیت و تبریک کرتے ہوئے شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور کہاکہ ہم اس غم میں آپ کے ساتھ شریک ہیں۔



/129


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

All Content by AhlulBayt (a.s.) News Agency - ABNA is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License