امریکی فوجی اڈے وکٹوریا پر تین راکٹ داغے جانے کی تصدیق

امریکی فوجی اڈے وکٹوریا پر تین راکٹ داغے جانے کی تصدیق

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکہ کے فوجی اڈے وکٹوریہ پر کئی راکٹ فائر کئے گئے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ کل رات بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکہ کے فوجی اڈے وکٹوریا پر کئی کاتیوشا راکٹ فائر کئے گئے۔ صابرین نیوز نے بھی امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے اڈے پر 3 راکٹ داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔

بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکہ کا فوجی اڈہ وکٹوریا ایک اہم فوجی اڈہ ہے جس میں ایک ہزار فوجیوں کے رہنے کی گنجایش ہے اور یہ امریکی سفارتخانے کے قریب ہے اور اس میں جہازوں کی اڑان کے لئے رن وے بھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*