امریکہ کی کئی ریاستوں میں ریکارڈ توڑ گرمی، 116 افراد ہلاک

امریکہ کی کئی ریاستوں میں ریکارڈ توڑ گرمی، 116 افراد ہلاک

امریکہ کی کئی ریاستوں میں گرمی کی خطرناک لہر جاری ہے اور بعض علاقوں میں کئی دہائیوں کا رکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کی کئی ریاستوں میں گرمی کی خطرناک لہر جاری ہے جس کے باعث واشنگٹن اور اوریگون میں 26 جون سے یکم جولائی تک گرمی سے 116 اموات واقع ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ یہاں آج درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ 1913ء میں ڈیتھ ویلی کا درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جو زمین پر اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت بتایا جاتا ہے۔

درایں اثنا امریکہ کی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شدید گرمی کی وجہ سے لاس ویگاس ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*