?>

امریکہ کا شام میں کوئی نیا منصوبہ، بھاری فوجی ہتھیار شام میں داخل

امریکہ کا شام میں کوئی نیا منصوبہ، بھاری فوجی ہتھیار شام میں داخل

امریکی فوجیوں کا ایک کارواں جس میں فوجی ساز و سامان سے بھرے ہوئے متعدد ٹرک شامل ہیں، شمالی شام کے الحسکہ علاقے میں پہنچا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کے ساز و سامان سے بھری 25 گاڑیاں صوبہ الحسکہ کے المالکیہ شہر میں واقع خراب الجیر ایئربیس پہنچے جہاں پر ان کی غیر قانونی چھاونی ہے۔

گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران عراق سے فوجی ساز و سامان سے لدے ہوئے امریکی فوجیوں کی سیکڑوں گاڑیاں شام کے الحسکہ علاقے میں پہنچے ہیں۔

شام گزشتہ 9 برسوں سے مغربی اور عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ اس دوران ہزاروں لوگوں ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔

شام کی حکومت نے بارہا اپنے ملک میں امریکا کی غیر قانونی موجودگی کی مخالفت کی ہے اور اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو غاصبانہ قبضہ قرار دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی