?>

امریکہ دھشتگردی کا سرغنہ ہے: نوام چامسکی

امریکہ دھشتگردی کا سرغنہ ہے: نوام چامسکی

امریکا کے مشہور تجزیہ نگار، تاریخ داں اور فلسفی نوام چامسکی کا کہنا ہے کہ امریکا دہشت گردی کا سرغنہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نوام چامسکی کا کہنا ہے کہ امریکا تمام دہشت گرد ممالک کا سرغنہ ہے۔

انہوں نے رشا ٹو ڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی میڈیا عوام کو یہ سمجھانے کی کوشش کرتا ہے کہ امریکا میں ہر چیز بنیادی طور پر بہت اچھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا یہ دکھانے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ خیر کا حامی ہے اور وہ ہمیشہ اپنی غلطیوں کا جبران کرنے کی کوششوں میں مصروف رہتا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

امریکا کے مشہور تجزیہ نگار نوام چامسکی کا کہنا تھا کہ کانگریس پر حملے سے امریکا میں جمہوریت کی طاقت کی پول کھل گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ در حقیقت شدید بیماری تو امریکا میں پائی جاتی ہے جن کے بارے میں ملک کی دونوں پارٹیاں بات ہی نہیں کرنا چاہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج، دنیا میں سب سے بڑی دہشت گرد فوج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد، دہشت گرد نہیں ہیں اور جو لوگ دہشت گرد نہيں ہیں وہ دہشت گرد سمجھے جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی