ایرانی صدر نے امریکی حکومت سے قانون اور قرارداد 2231 کی تعمیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی صدر نے امریکی حکومت سے قانون اور قرارداد 2231 کی تعمیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے اور قانون کی پابندی کرے۔
یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعرات کے روز 4 منصوبوں کی افتتاحی تقریب جو ویڈیو کانفرنس کے طور پر منعقد ہوئی، سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا خیال تھا کہ اگر وہ ایرانی قوم پر دباؤ ڈالے تو عوام گھٹنے ٹیک کر ہتھیار ڈال دیں گے۔ آج ، امریکی عوام اور موجودہ انتظامیہ نے سمجھا ہے کہ سابق صدر نے غلطی پر تھے اور ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہی ان غلطیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ نئی امریکی انتظامیہ قانون ، ضوابط اور قرار داد 2231 پر عملدرآمد کرے گی۔
ایرانی صدر نے بتایا کہ گیارہویں حکومت کے آغاز میں ہماری غیر تیل برآمدات تقریبا31 بلین ڈالر تھیں۔ 1398 کو غیر تیل کی ہماری برآمدات 43 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں ، یعنی 31 ارب ڈالر سے 43 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ غیر تیل برآمدات کی شرح بہت اچھی ہے۔
اس سال کورونا اور پابندیاں دونوں نے ہمارے لئے بہت مشکلات پیدا کردی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری غیر تیل برآمدات اچھی حالت میں ہوں گی اور ہمارے عوام غیر تیل کی پیداوار، سرگرمیوں اور برآمدات کے سائے میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کا مشاہدہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲