امریکہ افغانستان سے زیادہ ذلت کے ساتھ عراق سے بھاگے گا

امریکہ افغانستان سے زیادہ ذلت کے ساتھ عراق سے بھاگے گا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکیوں سے انتقام کی زمین ان کے گھروں کے اندر سے ہموار کر رہے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل اسما‏عیل قاآنی نے حرم کا دفاع کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مشہد مقدس میں منعقدہ استقامتی محاذ کی بین الاقوامی کانگریس میں کہا کہ ایران ، دشمنوں اور شہید سلیمانی کے قاتلوں سے اپنی تدبیر و طریقے سے نمٹے گا اور شہید سلیمانی کے خون نے استقامتی محاذ کے جوانوں میں جوش و ولولہ پیدا کیا ہے۔

سپاہ قدس کے کمانڈر نے کہا کہ علاقے سے امریکیوں کی جڑ اکھاڑ پھینکیں گے اور انھیں عراق سے باہر نکلنا پڑے گا ورنہ عراقی استقامتی محاذ انھیں لاچارکر دے گا اور اسے افغانستان سے زیادہ ذلت کے ساتھ عراق سے بھاگنا پڑے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے کہا کہ ایران اسلامی دنیا کے تمام انسانوں کے لئے استقامت کی درسگاہ اور مرکز ہے اوراس نے پورے وجود سے تمام مستضعفین کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔ حرم کا دفاع کرنے والے مہاجرشہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مشہد مقدس میں منعقدہ بین الاقوامی استقامتی محاذ کانفرنس شہید جنرل قاسم سلیمانی ، شہید ابومہدی مہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کی شہادت کی برسی کے مناسبت سے معقد ہوئی ۔

مشہد مقدس میں منعقدہ اس کانفرنس میں سپاہ قدس کے کمانڈر اور یمن ، لبنان، عراق ، افغانستان اور پاکستان کے دسیوں مجاہدین اور حرم کا دفاع کرنے والے شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*