ویڈیو کلیپ/ امام مجتبی علیہ السلام کی عظمت و اہمیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ کی نظر میں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ: انی احبہ اللھم فاحبہ و احب من یحبہ۔ آنحضرت نے امام حسن مجتبی علیہ السلام کےلئے فرمایا پروردگار میں اسے دوست رکھتا ہوں تو بھی اسے دوست رکھ اور جو اسے دوست رکھے تو اس کو بھی دوست رکھ (بحار ج 37 ص 73 ) یہ سبط اکبر اور ہم شکل پیغمبر ہیں ان کا نام جنتی ناموں میں سے ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ ان کو اپنے شانہ پر بٹھاتے اور فخر ومباہات کرتے تھے اور فرماتے تھے الحسن و الحسین سیدا شباب اھل الجنہ
پھر دوسری جگہ ارشاد فرمایا ان دونوں کے مراتب ایک ہیں چاہے قیام کریں یا صلح، میں ان دونوں کو بہت چاہتا ہوں یہ دونوں فاتحہ مباہلہ اور میرے جگر کا ٹکڑا ہے میرا سجدہ طولانی ہوجائے مگر حسن مجتبی علیہ السلام کو خدا رنجیدہ دیکھنا پسند نہیں کرتا۔



اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*