افغان طلبہ کا پاکستانی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ

افغان طلبہ کا پاکستانی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ

طلبہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی یونیورسٹیوں کی جانب سے اسکالر شپ کی دستاویزات ہونے کے باجود ہمیں پاکستان کا ویزہ جاری نہیں کیا جارہا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ درجنوں افغان طلبہ نے ویزے جاری نہ کرنے کے خلاف کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی یونیورسٹیوں کی جانب سے اسکالر شپ کی دستاویزات ہونے کے باجود ہمیں پاکستان کا ویزہ جاری نہیں کیا جارہا۔

ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی سال شروع ہوئے چھے ہفتے گزر چکے ہیں اور وہ بدستور ویزے جاری کیے جانے کے منتظر ہیں۔

کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے، اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اس سے پہلے درجنوں افغان طلبہ نے کابل میں ہندوستانی سفارت خانے کے سامنے بھی مظاہرہ کیا تھا۔

افغان طلبہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کی جانب سے اسکالرشپ مل جانے کے باوجود انہیں ہندوستانی سفارت خانہ ویزے جاری کرنے سے گریز کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*