افغانستان کے لیے ایران کی انسان دوستانہ امداد کی کھیپ کابل پہنچ گئی

افغانستان کے لیے ایران کی انسان دوستانہ امداد کی کھیپ کابل پہنچ گئی

افغانستان کے ضرورتمند عوام کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد کی کھیپ کابل ایر پورٹ پہنچ گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق افغان عوام کے لئے ایران کی بھیجی گئی انسان دوستانہ امداد کی کھیپ میں غذائی اشیا اور دوائیں شامل ہیں، جو بدھ کے روز کابل میں حالیہ دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں اور شہداء کے اہل خانہ کے لئے ارسال کی گئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ ہی افغان عوام کی بھرپور مدد و حمایت کی ہے اور حالیہ دنوں افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا شکار افراد کے اہل خانہ کے لئے خاص طور سے غذائی اشیا اور دوائیں ارسال کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں ٢١ اپریل کو شیعہ مسلمانوں کی مسجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ١٠٠ سے زائد نمازی شہید و زخمی ہوئے جبکہ اس سے تین روز قبل مغربی کابل میں شیعہ آبادی کے علاقے میں ایک اسکول کے سامنے ہونے والے تین دہشت گردانہ بم دھماکوں میں 70 سے زائد افراد شہید و زخمی ہوئے تھے۔ یہ دہشت گردانہ حملے ایسی حالت میں ہورہے ہیں کہ طالبان نے افغانستان میں امن و امان کی برقراری اور ہر مذہب و مکتب کے پیروکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*