افغانستان سے بھاگنے والے امریکی فوجی جنوبی یمن پہنچ گئے

افغانستان سے بھاگنے والے امریکی فوجی جنوبی یمن پہنچ گئے

رات کی تاریکی میں افغانستان کو ترک کرنے والے امریکی اب خلیج عدن سے یمن کے نہتے شہریوں پر بمباری کی نگرانی کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے رات کی تاریکی میں نکلنے والے امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کی ایک تعداد کو خلیج عدن میں واقع " العند" فوجی اڈے پر تعینات کردیا گیا ہے۔

یمنی ذرا‏ئع کا کہنا ہے صوبہ البیضاء القاعدہ سے وابستہ سعودی نواز مسلح گروہوں کی شکست اور " العند " سے متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی جبری بے دخلی کے بعد امریکی فوجیوں کی اس اڈے پر تعیناتی سے بہت راز فاش ہوگئے ہیں۔

القاعدہ گروہ نے بھی الیضاء آپریشن میں سعودی عرب کا ساتھ دیئے جانے اعلان کرنے کے ساتھ ہی اپنے متعدد مسلح عناصر کے مارے جانے کا اعتراف کیا ہے۔

صنعا کے حکام بارہا کہہ چکے ہیں کہ البیضاء میں ہونے والی لڑائی کے پیچھے درحقیقت امریکہ کا ہاتھ ہے۔

البیضا کی لڑائی کے دوران انصاراللہ سے وابستہ جوانوں اور سرکاری فورسز نے ایک بڑے علاقے کو دشمن کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے سربراہ یحیی سریع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ البیضاء صوبے کی آزادی کے لئے کئے جانے والے" النصرالمبین" سے موسوم فوجی آپریشن کے دوران سیکڑوں کی تعداد میں تکفیری دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*