?>

افغانستان ایران کسٹم پوسٹ پر گیس ٹینکر میں دھماکہ، 10 افراد زخمی

افغانستان ایران کسٹم پوسٹ پر گیس ٹینکر میں دھماکہ، 10 افراد زخمی

افغانستان میں ایران کیساتھ کسٹم پوسٹ پر گیس ٹینکرمیں دھماکے سے کم ازکم 10افراد زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان میں ایران کیساتھ کسٹم پوسٹ پر گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، کم ازکم 10افراد زخمی ہوگئے، آگ نے ارد گرد موجود دیگر فیول ٹینکرز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

افغان میڈیا کے مطابق واقعہ آج ایرانی بارڈر کے قریب صوبہ ہرات کے علاقے اسلام قلعہ کی کسٹمز پوسٹ پر پیش آیا۔

گورنر ہرات کا کہنا ہے کہ گیس ٹینکر میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے مقامی سطح پر ناکافی سہولتوں کی وجہ سے ایرانی حکام سے فوری مدد طلب کی گئی۔

کسٹمز پوسٹ پرٹینکر میں گیس دھماکے سے لگنے والی آگ سے سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ افغان پاور ڈسٹری بیوٹر کا کہنا ہے کہ آگ سے ایران سے ہرات آنے والی 132 کلو واٹ پاور ٹرانسمیشن لائن کونقصان پہنچا، جس سے ایران سے ہرات آنے والی بجلی معطل ہوگئی ہے۔  ٹینکرمیں دھماکے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی