افغانستان؛ ننگرہار میں بم دھماکہ، 9 بچے جانبحق

افغانستان؛ ننگرہار میں بم دھماکہ، 9 بچے جانبحق

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ایک دھماکے میں نو افغان بچے جاں بحق ہوگئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے سیکورٹی اور اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکہ پیر کی دوپہر صوبے کے لال پور علاقے میں ہوا جس میں کم سے کم نو افغان بچے جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہوگئے-

دھماکہ ایک مارٹر شیل پھٹنے سے ہوا - بتایا جاتا ہے کہ ایک پرانا مارٹر شیل جو نہیں پھٹ سکا تھا اسکولی بچے اسے اسکول کے گیٹ تک لے آئے اور کھانے پینے کے تھیلے کے پاس رکھا ہی تھا کہ اسی وقت اس میں دھماکہ ہوگیا -

افغانستان میں اس طرح کے واقعات اکثر بیشتر ہوتے رہتے ہیں اور غیر ملکی افواج کے ذریعے بچھائے گئی سرنگیں اور پھٹنے سے رہ جانے والے گرینیڈ، مارٹر شیل اور بموں کے پھٹنے سے بےگناہ افغان شہری مارے جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*