افریقی ملک نائیجر میں چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، 11 فوجی ہلاک

افریقی ملک نائیجر میں چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، 11 فوجی ہلاک

افریقی ملک نائیجر میں مسلح افراد نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 11 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افریقی ملک نائیجر میں مسلح افراد نے ٹیلابری (Tillaberi ) کے علاقے میں ڈگنه (Dagne) فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 11 فوجی جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ15 فوجی مارے گئے۔ یہ حملہ ایسے میں ہوا ہے کہ جب اس حملے سے ایک روز قبل مسلح افراد نے اس ملک کے مغربی علاقے کے ایک گاوں میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حکومت نے اس واقعہ پر 2 روز کے عام سوگ کا اعلان کیا۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذملہ داری قبول نہیں کی تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی داعش سے وابستہ دہشتگرد گروہوں نے کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*