اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کے بارے میں بیان

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کے بارے میں بیان

08 شوال 1443ھ کو یوم انہدام جنت البقیع کے عنوان سے منانے کا اعلان کرتے ہیں اور سعودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں جنت البقیع قبرستان میں موجود آئمہ اہلبیت علیہ السلام کی قبروں پر روضے تعمیر کئے جائیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سہیل احمد مطہری نے اپنے بیان میں کہا کہ جنت البقیع مدینہ منورہ میں واقع وہ قبرستان ہے کہ جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجداد، اہل بیت علیھم السلام ،امہات المومنین، جلیل القدر اصحاب، تابعین اور دوسرے اہم افراد کی قبریں ہیں کہ جنہیں آٹھ شوال 1344 ہجری قمری کو آل سعود نے منہدم کردیا تھا اور افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ یہ سب کچھ اسلامی تعلیمات کے نام پر کیا گیا، جنت البقیع کی مسماری کا واقعہ مسلمانوں کے دل میں ہمیشہ کے لیئے زخم چھوڑ گیا.

ہم 08 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع منانے کا اعلان کرتے ہیں. آل سعود نے وہابیت کے نظریے تحت یہ جاہلانہ عمل کیا اب جب کہ وہ خود ہی اپنے نظریے سے عملی طور ہٹ چکے ہیں ہم سعودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں جنت البقیع قبرستان میں موجود آئمہ اہلبیت علیہ السلام کی قبروں پر روضے تعمیرکریں، اور انہیں زیارات کے لیے کہولا جائے تا کہ اس وقت جو امت مسلمہ میں اس مسئلے پر بے چینی ہے وہ ختم ہو سکے۔
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام 08 شوال کو 1443ھ کو جنت البقیع میں مدفون اہل بیت اطہار علیہم السلام کی قبروں پر روضے تعمیر کرنے کیلئے منظم مہم چلائی جائے گی۔ ہم اپنے کارکنان اور باشعور انسانوں کو اس مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے جی دعوت دیتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*