اسلام آباد میں عالمی یوم القدس کے موقع پر "قدس مسلمانوں کے اتحاد کا مرکز" کے زیر عنوان ویبنار منعقد کرنے کا اعلان

عالمی یوم القدس کے موقع پر "قدس مسلمانوں کے اتحاد کا مرکز" کے زیر عنوان ایک ویبنار منعقد کیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں ایرانی کلچر ہاؤس نے عالمی یوم القدس کے موقع پر "قدس مسلمانوں کے اتحاد کا مرکز" کے زیر عنوان ایک ویبنار منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ ویبنار ۵ مئی کو ایران کلچر ہاؤس، امت واحدہ پاکستان اور جمعیت علمائے پاکستان کے باہمی تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔
اس ویبنار میں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید علی حسینی اور دیگر پاکستانی علمی اور سیاسی شخصیتیں گفتگو کریں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*