ایران اور دنیا کے چالیس سے زائد ملکوں میں عالمی یوم علی اصغر + تصاویر

کربلاکے ششماہے شیر خوار جناب علی اصغرعلیہ السلام کی یاد میں جمعہ یکم محرم الحرام کو ایران سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم علی اصغر منایا گیا اوراس مناسبت سے منعقدہ پروگراموں میں لاکھوں عاشقان اہل بیت عصمت وطہارت نے شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں عالمی یوم علی اصغر کا پروگرام مصلائے امام خمینی میں منعقدہوا جس میں دسیوں ہزار مائیں اپنے معصوم بچوں کو لے کر کربلا کے ششماہے شیر خوار سے عہد پیمان کرنے آئی تھیں۔

عالمی یوم علی اصغر کے پروگرام جمعے کی صبح بیک وقت ایران اور دنیا کے اکتالیس ملکوں میں منعقد ہوئے اس موقع پر ماؤں نے اپنے کمسن اور معصوم بچوں کو اپنی آغوش میں لے کر کربلاکے ششماہے کی ماں جناب رباب کی مظلومی و مصائب پر نوحہ وگریہ کیا۔
عالمی یوم عالمی اصغر ہر سال محرم کے پہلے جمعے کو کربلا میں شہید کئے گئے بچوں خاص طور پر جناب علی اصغر کی یاد میں منایا جاتاہے۔
اس پروگرام میں مائیں اپنے بچوں کو سبز وسفید رنگ کے لباس پہنا کر اور پیشانیوںپر پٹیاں باندھ کر جن پر عام طور پر یا صاحب الزمان اور جناب علی اصغرکا نام لکھا ہوتا ہے شرکت اور اہل بیت اطہار سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتی ہیں۔


.....
/169

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

اسلام کے سپہ سالار الحاج قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت
سینچری ڈیل، نہیں
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس میں
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی