امام موسی کاظم (ع) کا یوم ولادت مبارک ہو

امام موسی کاظم (ع) کا یوم ولادت مبارک ہو

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا اس مبارک موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور چاہنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر عراق و ایران سمیت دنیا بھر میں محفل میلاد کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔
فرزند رسول امام موسی کاظم علیہ السلام 20 ذی الحجه سال 128 هجری قمری کو روستای «ابواء» واقع در بین مکه اورمدینه کے در میان واقع علاقے«ابواء» میں اس دنیا میں تشریف لائے۔

فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر عغراق کے شہر کاظمین،نجف اشرف،کربلای معلی اور اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا سراپا جشن وسرور ہے - اس پرمسرت موقع پر ایران کے سبھی شہروں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور جگہ جگہ جشن کا اہتمام کیا گیا ہے

پاکستان و ہندوستان سے بھی خبریں ہیں کہ آسمان امامت و لایت کے ساتویں آفتاب عالم تاب حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا جشن ولادت بہت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔جبکہ امام موسی کاظم علیہ السلام کی تاریخ ولادت آپ کے لاکھوں شیدائی بغداد کے علاقے کاظمین پہنچ چکے ہیں جہاں آپ کا روضہ اقدس واقع ہے۔ جبکہ عراق کے مختلف شہروں سے زائرین پیدل چل کر کاظمین پہنچے ہیں - اس موقع پر بغداد، کاظمین اورخاص طور پر زائرین کے راستوں میں سیکورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں-

فرزند رسول امام موسی کاظم علیہ السلام ایک سو اٹھائیس ہجری قمری کو مکہ و مدینہ کے درمیان واقع علاقے ابوا میں اس دنیا میں تشریف لائے آپ کی مدت امامت پینتیس برسوں پر مشتمل تھی اس عرصے میں آپ نے تمام تر سختیوں اور مسلسل قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد بھی دین اسلام کو بہترین انداز میں لوگوں تک پہنچایا- علم و عبادت اور سخاوت و بردباری میں آپ کا کوئی ثانی نہیں تھا اور آپ کی اسی مقبولیت سے خائف ہو کر عباسی خلیفہ ہارون رشید نے ظالم زندان بان سندی بن شاہک کے ذریعے زہر دغا دلوا کر انتہائی مظلومیت کے عالم میں شہید کردیا-

امام موسی کاظم علیہ السلام کی مظلومیت کا یہ عالم تھا کہ ظالم خلیفہ نے آپ کو انتہائی تنگ و تاریک قیدخانوں میں برسوں تک قید رکھا چنانچہ آپ کی حیات طیبہ کا بیشتر حصہ قید خانے میں ہی گذرا –

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس میں
سینچری ڈیل، نہیں