?>

اسرائیل کی طرف سے شام پر مسلسل جارحانہ حملے انتہائی قابل مذمت ہیں

اسرائیل کی طرف سے شام پر مسلسل جارحانہ حملے انتہائی قابل مذمت ہیں

شام نے غاصب صہیونی ٹولے کی جانب سے مسلسل جارحیت کو ملک کے اقتدار اعلیٰ اور ارضی سالمیت، انسانی حقوق اور بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے جرائم پیشہ غاصب صہیونی ٹولے کی ملک پر حالیہ جارحیت کی مذمت کی۔

جمعے کی صبح شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے رپورٹ دی تھی کہ غاصب صہیونی ٹولے نے ملک کے حماہ شہر کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

صیہونیوں کی اس جارحیت میں کم از کم چار عام شہری جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں کمسن بچے بھی شامل ہیں۔اسکے علاوہ تین مکانات کے مکمل طور سے تباہ ہونے کی بھی خبر ہے۔

غاصب صیہونی ٹولہ شام کے مختلف علاقوں میں موجود دہشتگرد ٹولوں کی حمایت کے تناظر میں آئے دن اس ملک کے اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے فضائی جارحیت کا نشانہ بناتا ہے۔

شام اب تک بارہا اس موضوع سے اقوام متحدہ اور سکیورٹی کاؤنسل کو آگاہ کر چکا ہے مگر تا حال صیہونی ٹولے کو لگام دینے میں عالمی ادارے ناکام رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی