اسرائیل کی آئل ریفائنری حیفا میں لگی آگ+ ویڈیو

اسرائیل کی آئل ریفائنری حیفا میں کل رات اچانک آگ بھڑک اٹھی۔


اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آئل ریفائنری حیفا میں کل رات خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور فائر بریگیڈ نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ آگ لگنے سے آئل ریفائنری کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم ان ذرائع نے ابھی تک لگنے والی آگ کی وجہ نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےاسرائیل کی ڈیمونا ایٹمی تنصیبات کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*