ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت خطے کی واحد جوہری بم بنانے والی فیکٹری ڈیمونا کو وسیع سے وسیع تر کر رہی ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت خطے کی واحد جوہری بم بنانے والی فیکٹری ڈیمونا کو توسیع دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر، عالمی جوہری ادارے، برطانیہ کے وزیر اعظم بوریس جانسن، فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون اور جرمن چانسلرانگلا مرکل کو مخاطب کیا۔
محمد جواد ظریف نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ بہت فکرمند ہیں؟ کیا آپ بہت پریشان ہیں؟ کیا آپ کو تھوڑی تشویش لاحق ہے؟ کیا آپ کیلئے یہ موضوع اہمیت کا حامل ہے کہ اس پر آپ کچھ کہیں؟ میرا خیال تھا کہ ایسا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲