?>

آیت اللہ یزدی کے انتقال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا تعزیتی پیغام

اس بزرگ اور اہل فضیلت عالم دین نے اپنی پوری زندگی کلمہ اسلام کی سربلندی اور تعلیمات قرآن و اہل بیت کی نشر و اشاعت میں گزار دی اور اس راہ میں بے شمار پریشانیاں اٹھائیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس خبرگان رہبری کے سابق سربراہ اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سیکرٹری آیت اللہ محمد یزدی کے انتقال پر، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے تعزیتی پیغام دیا ہے۔
آیت اللہ رمضانی کے پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے؛


بسم اللّه الرحمن الرحیم
﴿ فَضَّلَ اللَهُ المُجاهِدينَ عَلَى القَاعِدينَ أجْرا عَظيما ﴾

مجاہد عالم، شجاع فقیہ اور انقلابی دانشور حضرت آیت اللہ الحاج شیخ محمد یزدی کی پاکیزہ روح لقائے الہی سے جا ملی ہے۔
اس بزرگ اور اہل فضیلت عالم دین نے اپنی پوری زندگی کلمہ اسلام کی سربلندی اور تعلیمات قرآن و اہل بیت کی نشر و اشاعت میں گزار دی اور اس راہ میں بے شمار پریشانیاں اٹھائیں۔
آپ ان علماء میں سے تھے جنہوں نے سب سے پہلے امام خمینی(رہ) کی تحریک میں شمولیت اختیار کی اور شاہ کے ظلم و ستم کی چکی میں سالہا سال پسے، جلاوطنی اور قید کی صعوبتیں برداشت کیں، لیکن جہاد اور مجاہدت سے پیچھے نہیں ہٹے، جیسا کہ امام اور انقلاب کی حمایت میں شائع ہونے والے تمام اعلانیوں پر آپ کا دستخط اس بات کی واضح دلیل ہے۔
اسلام اور انقلاب کے دفاع میں مرحوم آیت اللہ یزدی کی شجاعت اور استقامت چاہے وہ انقلاب اسلامی سے پہلے ہو یا بعد میں سب کے لیے سبق آموز اور عبرت انگیز ہے۔
ایران کے اہم اداروں جیسے "جامعہ روحانیت مبارز، مجلس خبرگان رہبری، مجلس شورای اسلامی، مجمع تشخیص مصلحت نظام، عدلیہ، شورائے نگہبان، جامعہ مدرسین، شورائے عالی حوزہ ہائے علمیہ" میں آپ کی بے لوث خدمات قابل تعریف اور انقلاب کے تمام عقیدت مندوں کے نزدیک ہمیشہ باقی رہنے والی ہیں۔
نیز سالہا سال تدریس، شاگردوں کی تربیت اور مختلف موضوعات خصوصا قرآنی، فقہی، عقیدتی، اخلاقی موضوعات پر تصنیفات مرحوم کے باقیات الصالحات میں شامل ہیں۔
اس عظیم نقصان پر حضرت بقیہ اللہ الاعظم (ارواحنا فداہ) رہبر انقلاب اسلامی، مراجع تقلید، مجلس خبرگان رہبری کے اراکین، جامعہ مدرسین، آپ کے شاگردوں اور مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں۔
خداوند عالم سے دعا کرتا ہوں کہ اس ممتاز عالم دین اور ان کی زوجہ جو ابھی دنیا سے رخصت ہوئی کو اہلبیت اطہار (ع) کے ساتھ محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر و اجر عطا کرے۔
وإنا لله وإنا إلیه راجعون
رضا رمضانی
سیکرٹری جنرل

................

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی